جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان اور بشریٰ بی بی میں علیحدگی کا دعویٰ

datetime 29  مئی‬‮  2023 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چند صحافیوں کی جانب سے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی میں علیحدگی ہوچکی ہے، سابق خاتون اول زمان پارک سے گلبرگ منتقل ہوچکی ہیں. آزاد ذرائع سے ان دعووں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اینکر پرسن کرن ناز نے اپنے ایک ٹویٹ میں نام لیے بغیر کہا ” اللہ کرے یہ خبر غلط ہو لیکن کنفرم ذرائع سے اطلاعات آرہی ہیں کہ کچھ دنوں میں خلع کی درخواست دائر ہونے والی ہے۔عام تاثر ہے کہ جن کی وجہ سے بہت اہم لوگ دور ہوگئے۔برے حالات میں وہ خود چھوڑنے والوں کی صفِّ اول میں کھڑی ہوئی ہیں۔انگوٹھی کا انگلی میں نہ ہونا بھی نشانی کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔”

دوسری جانب ڈان نیوز سے تعلق رکھنے والے صحافی ثناء اللہ خان نے کرن ناز کو اس خبر پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے. انہوں نے کہا” جب نیوز اینکرز بھی اپنے آپ کو صحافی سمجھنے لگیں تو پھر اس قسم کی خبریں مارکیٹ میں آنے لگتی ہیں وہ بھی کنفرم ذرائع سے۔”

ایک اور صحافی عون شیرازی نے دعویٰ کیا ہے کہ بشری بی بی اور عمران خان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے،ذرائع کا دعوی ہے کہ بشریٰ بی بی زمان پارک والا گھر چھوڑ کر گلبرگ چلی گئیں ہیں ، عمران اور بشری بی بی کے مابین نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد واپسی پر لاہور کے قریب گاڑی میں تلخ کلامی ہوئی تھی ، معاملات کافی سنجیدہ شکل اختیار کر چکے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…