اسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے اسلام آباد نے ٹرانسفارمر چوری کرنے والوں کا سراغ لگا لیا ،اسلام آباد ٹرانسفار چوری میں آئیسکو اہلکار و افسران بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،ابتدائی تحقیقات میں ٹھوس شواہد پرٹرانسفارمر برآمد کر کے ایف آئی اے نے دو مقامات درج کر لئے ،ایف آئی اے نے جاپان روڈ پر ورکشاپ پر چھاپہ مار کر متعدد ٹرانسفارمر کے خالی کھوکھے بیٹریاں برآمد کر لیں۔ رپورٹ کے مطابق ورکشاپ سے ٹرانسفارمر آئل سمیت قیمتی آشیا بھی برآمد کر لی گئیں ،مقدمات ایف آئی اے افسر کی مدعیت میں درج کیئے گئے۔