منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے اہم پیغام جاری

datetime 28  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز رفیعہ جاوید نے والدین کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز رفیعہ جاوید نے والدین اور طلبہ کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک جاری رہیں گی، اس دوران والدین اپنے بچوں کی ذہنی و اخلاقی تربیت کریں۔

انھوں نے کہا موسم گرما کی تعطیلات آرام کرنے، دھوپ سے بچنے، آرام کرنے، گزشتہ تعلیمی سال کے دوران خرچ کی گئی توانائی بحال کرنے کا وقت ہے تاہم، یہ ان چھٹیوں کا واحد مقصد نہیں ہے۔رفیعہ جاوید نے کہاکہ تعلیمی سرگرمیوں سے 60 دن کا وقفہ درحقیقت والدین کے لیے اپنے بچوں کے ساتھ معیاری وقت گزارنے، ان کی پرورش اور کردار سازی کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے اور ان کے ساتھ گہرا رشتہ استوار کرنے کا سنہری موقع ہے۔

انھوں نے کہا میں والدین سے گزارش کروں گی کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزاریں، ان میں وقت کی اہمیت کو اجاگر کریں اور یہ کہ اسے بہترین طریقے سے کیسے گزارنا ہے۔رفیعہ جاوید نے کہاکہ ان تعطیلات میں بچے کی صحت پر توجہ دی جانی چاہیے، اور بچوں کو صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنا وقت الیکٹرانک آلات یعنی ٹی وی، ویڈیو گیم، موبائل فون سے دور اور کھیل کے میدان میں گزار سکیں۔انھوں نے کہا بچوں کو موبائل اور انٹرنیٹ سے دور رکھیں، انٹرنیٹ کی بجائے کھیلوں کی سرگرمیوں پر توجہ رکھیں، بچوں کو پاکستان کے تاریخی مقامات کی سیر کرائیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…