منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

رات کے وقت آسمان پردکھائی دینے والے روشنی نے مقامی لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ، یہ روشنی اصل میں ہے کیا؟

datetime 28  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی)پاکستان اور افغانستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتہ سے زیادہ رات کے وقت آسمان پردکھائی دینے والے روشنی کی پراسرار لمبی قطار پر مشتمل تیزرفتارکاروان نے مقامی لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے اور ہر کسی کے تجسس میں اضافہ ہوگیاہے بلکہ کسی حدتک گھبراہٹ بھی ہوگئی ہے تاہم دراصل یہ امریکی کمپنی سپیس ایکس ( SpaceX ) کا سٹارلنک (Starelink ) منصوبہ ہے جس کے تحت چھوڑے گئے چھوٹے چھوٹے سٹیلائٹس ہیں جو زمین سے تقریباً ساڑھے پانچ سو کلومیٹر فاصلے پر خلا میں چکر کاٹ رہے ہیں۔

آ سمان پر دکھائی دینے والے یہ سٹلائٹس رات کے اندھیرے میںایک دوسرے کے آگے پیچھے ایک سیدھی قطار میں تیز ی کے ساتھ سفرکرتے ہوئے خلا میں دلکش اورخوبصورت نظارہ پیش کرتے ہیں ۔ پاکستان میں آسمان پر دکھائی دینی والی روشنی کی پراسرار قطارشاید سب سے پہلے سات روز قبل ضلع کرک اور ضلع بنوںکی حدودمیں مختلف علاقوں میں دکھائی دی گئی جبکہ گزشتہ شب روشنی کی یہ طویل قطار کوہاٹ‘ درہ آدم خیل‘ قبائلی ضلع خیبر اور دیگر علاقوں میں دکھائی دی گئی جس پر لوگ حیران و پریشان اور انگشت بدندان ہوکررہ گئے اورکسی حدتک گھبراہٹ کا بھی شکار ہوگئے۔

روشنی کے اس پراسرارقطار پر مقامی لوگ مختلف قسم کی چہ میگوئیاں کرتے رہے تاہم دراصل چینی ویب سائٹ کے مطابق سپیس ایکس نامی کمپنی نے کیلیفورنیا میں11 مئی2023 کو اپنے 51 سٹیلاٹئس خلا میں چھوڑے ہیں جو زمین سے تقریباً ساڑھے پانچ سو کلومیٹر کی دوری پر خلا میں زمین کے گرد چکر لگا رہے ہیں۔ اس پراجیکٹ کا نام سٹارلنک (Starlink )ہے اور اس کے تحت مستقبل قریب میں 42 ہزار سے زائد سیٹلائٹ چھوڑے جائیں گے تاکہ زمین کے ہر خطے پر انٹرنیٹ کی سہولت میسر کی جاسکے۔آبعض رپورٹس کے مطابق یہ سٹلائٹس اتنے روشن اس لیے نظرآتے ہیں کہ سورج کی روشنی انکے لمبے لمبے سولر پینلز پر پڑتی ہے۔افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وہاں بھی کئی علاقوں میں روشنیوں کے اس قافلے کو دیکھاگیا ہے جہاں مقامی افراد نے ان کو دیکھنے پر حیرت کا اظہاربھی کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…