منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چین آخرکار اپنا مسافر طیارہ تیار کرنے میں کامیاب ہوگیا

datetime 28  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)لڑاکا طیارے بنانے، سیٹلائیٹس خلامیں چھوڑنے اور بہترین برقی مصنوعات بنانے والا ملک چین آخرکار اپنا مسافر طیارہ تیار کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق چین نے دسمبر 2022 میں ہی مقامی ساختہ پہلا مسافر طیارہ تیار کرلیا تھا

مگر اس کی پہلی کمرشل پرواز مسافروں کو لے کر28 مئی کو روانہ ہوئی۔یہ فحریفوں سے دہائیوں سے جاری مسابقت کے حوالے سے چین کے لیے ایک سنگ میل لمحہ تھا۔چین کو توقع ہے کہ سی 919 نامی مسافر طیارہ غیر ملکی ماڈلز جیسے بوئنگ 737 میکس اور ائیر بس اے 320 کی بالادستی چیلنج کر سکے گا۔چینی میڈیا کے مطابق پہلے مسافر طیارے سے چین کو غیر ملکی ٹیکنالوجی پر انحصار ختم کرنے پر مدد ملے گی۔چینی حکومت کو توقع ہے کہ مستقبل میں بیشتر مسافر مقامی طور پر تیار طیاروں پر سفر کرنے کو ترجیح دیں گے۔چائنا ایسٹرن ائیرلائنز کی پرواز ایم یو 9191 کے لیے اس طیارے کو استعمال کیا گیا جو شنگھائی ائیرپورٹ سے 130 مسافروں کے لے کر روانہ ہوا۔اس طیارے کو چینی سرکاری ادارے کمرشل ائیرکرافٹ کارپوریشن ا?ف چائنا (سی او ایم اے سی) نے تیار کیا ہے، تاہم فی الحال اس کے بیشتر حصوں بشمول انجنوں کو بیرون ملک سے حاصل کیا گیا۔29 مئی سے اس طیارے کو فضائی کمپنی کی جانب سے شنگھائی اور چینگڈو کے درمیان پروازوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اس طیارے میں مجموعی طور پر 164 مسافر سفر کر سکتے ہیں اور یہ دسمبر 2022 میں چائنا ایسٹرن ائیرلائنز کے حوالے کیا گیا تھا۔اس طیارے کی تیاری پر کافی عرصے سے کام کیا جارہا تھا اور 2017 میں پہلی آزمائشی پرواز سے اسے جانچا گیا جبکہ اپریل 2022 میں اس کی فروخت کا پہلا معاہدہ طے پایا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…