منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شمالی کوریا، 2 سالہ بچے کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

datetime 28  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا میں ممانعت کے باوجود عیسائی والدین کی جانب سے مقدس کتاب ‘بائبل’ رکھنے پر 2 سالہ بچے کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ایک رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا میں عیسائیوں کو ان کی مقدس کتاب ‘بائیل’ رکھنا ممنوع ہے اور جو اس کے ساتھ پکڑا جاتا ہے

اسے سزائے موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ان کے اہل خانہ بشمول بچوں کو عمر قید کی سزا دی جاتی ہے۔محکمہ خارجہ کی بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ برائے 2022 کے مطابق شمالی کوریا میں دیگر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ تقریباً 70 ہزار عیسائی بھی قید ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیل بھیجے جانے والوں میں ایک 2 سالہ بچہ بھی تھا، جس کے والدین کو 2009 میں مبینہ طور پر مذہبی رسومات کی ادائیگی اور بائبل رکھنے کے جرم میں پکڑ کر سزائے موت جبکہ اہل خانہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔محکمہ خارجہ نے شمالی کوریا میں انصاف کو یقینی اور احتساب کی حمایت کرنے والی ایک غیر منافع بخش تنظیم ‘کوریا فیوچر’ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت ایسے افراد پر ظلم کرتی ہے جو مذہبی رسومات میں مشغول ہوتے ہیں یا مذہبی اشیاء رکھتے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسے افراد جو مذہبی رسومات کی ادائیگی یا مقدس اشیاء اپنے پاس رکھتے ہیں انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے، حراست میں لیا جا سکتا ہے، تشدد کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے، ان کے منصفانہ ٹرائل سے انکار کیا جا سکتا ہے، جلاوطن کیا جا سکتا ہے، ان کے زندگی کے حق سے انکار کیا جا سکتا ہے یا پھر انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔کوریا فیوچر کی دسمبر 2021 میں جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا میں مذہبی آزادی کو خواتین کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔ اس رپورٹ میں 151 عیسائی خواتین جو بدسلوکی کا شکار ہوئی، ان کے تجربات کو قلم بند کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بدسلوکی کی سب سے عام شکل من مانی حراست، تشدد، ملک بدری، جبری مشقت اور جنسی تشدد ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…