اسلام آباد (این این آئی)موٹر وے ایم ون اور ہزارہ ایکسپریس پر الیکٹرانک ٹولنگ کے نظامِ کی اپ گریڈیشن کے باعث 29 سے 31 مئی تک ایم ٹیگ کی سہولت معطل رہے گی۔ اتوار کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے ترجمان کی طرف سے روڈ صارفین کے نام پیغام میں کہا گیا کہ الیکٹرانک ٹولنگ کے نظامِ کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ایم ون موٹر وے اور ہزارہ ایکسپریس وے ایـ35 پر (آج )پیر 29مئی سے 31 مئی تک ایم ٹیگ سروس معطل ہوگیـ ترجمان نے کہا کہ اس مشکل پر موٹر وے پولیس اپنے صارفین سے پیشگی معذرت خواہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ صارفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ان ایام کے دوران ٹول کی نقد ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ مزید تفصیل کے لئے ہیلپ لائن 1313 سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔