منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

خاتون نے ملازمت چھوڑ کرتنخواہ پر والدین کی خدمت کی نوکری اختیار کرلی

datetime 27  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این )چین میں ایک خاتون نے اپنی ملازمت چھوڑ کر والدین کے گھر کی نوکری اختیار کرلی جس میں وہ اپنے بوڑھے ماں باپ کا خیال رکھیں گی اور اس کے بدلے 570 ڈالر ماہانہ وصول کریں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ہی ماں باپ سے ان کی ہی خدمت کا ماہانہ معاوضہ لینے پر اس خاتون پر تنقید کی جارہی ہے۔

نیانن نامی خاتون گزشتہ 15 برس سے ایک خبری ادارے میں کام کررہی تھیں، جہاں انہیں دبا کا سامنا بھی تھا۔ اس صورتحال میں ان کے والدین نے آگے بڑھ کر ایک پیشکش کی۔والدین نے نیانن سے کہا کہ اسے گھرپررہنا ہوگا۔ سودا سلف لانا ہوگا اور کھانا پکانا ہوگا اور کبھی کبھی والدین کے ساتھ خوشی میں رقص بھی کرنا ہوگا۔ اس کے بدلے ماہانہ 570 ڈالر رقم اس کے والدین ادا کریں گے۔ ماہانہ اسے ایک یا دو مرتبہ والدین کو باہر سیر پر لے جانا ہوگا اور گاڑی چلانا ہوگی۔

والدین نے کہا کہ وہ صرف والدین کے پاس ہی رہے اور تنخواہ لے جبکہ اچھی ملازمت ملنے پر وہ کبھی بھی گھرچھوڑ کر جاسکتی ہیں۔ اسے والدین نے کل وقتی بیٹی کی نوکری قرار دیا ہے۔نیانن کے اس فیصلے پر انٹرنیٹ صارفین نے اپنے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ بعض افراد نے کہا ہے کہ چین میں اسے برا سمجھا جاتا ہے اور اسے والدین کو کھانے سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے فل ٹائم بیٹی کے لفظ پر بھی تنقید کی ہے۔دیگر صارفین نے کہا کہ والدین کی خدمت کرنی چاہیئے لیکن 570 ڈالر رقم بہت زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…