لاہور ( این این آئی) پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ 33پروازوں کے ذریعے 9ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 743سے 327عازمین حج مدینہ منورہ روانہ ہوئے، ایئر پورٹ پر عازمین حج کو رخصت کرنے کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور سے 41پروازوں سے11ہزار سے زائد عازمین حج کو مدینہ منورہ اور جدہ پہنچایا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 22 جون کو مکمل ہوگا، ان کو واپس لانے کے لیے فضائی آپریشن 2جولائی سے شروع ہو کر 2اگست تک اختتام پذیر ہو گا۔