دوران پرواز جہاز کا دروازہ کیوں کھولا؟مسافرنے وجہ بتادی

27  مئی‬‮  2023

سیول(این این آئی )جنوبی کوریا میں ایشیانا طیارے کے مسافر کے ڈیگو ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے قبل ہی طیارے کا دروازہ کھولنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایگزٹ کے ساتھ بیٹھے مرد مسافر نے لینڈنگ سے 2 یا 3 منٹ قبل زمین سے تقریبا 200 میٹر (656 فٹ)کے فاصلے پر ہوائی جہاز کا دروازہ کھول دیا تھا۔ ایسا کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا جس نے اب پولیس کو بتایا ہے کہ اس نے ایسی حرکت کیوں کی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مسافر نے پولیس کو بتایا کہ وہ آرام دہ محسوس نہیں کر رہا تھا اور جہاز سے جلد اترنا چاہتا تھا۔مسافر نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ وہ حال ہی میں اپنی ملازمت کھونے کے بعد تناو کا شکار تھا۔سوشل میڈیا پر زیرِ حراست مسافر کا بیان سامنے آنے کے بعد لوگوں نے اس پر غصے اظہار کیا ۔انٹرنیٹ پر صارفین کا کہنا تھا کہ مسافر کی اس لاپرواہی اور غلطی سے تمام مسافروں کی جان جاسکتی تھی۔واضح رہے کہ طیارے میں سوار 9 مسافروں کی دروازہ کھلنے کے باعث حالت غیر ہوگئی تھی جنہیں سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی جس کے باعث انہیں مقامی اسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…