ماسکو(این این آئی)روس نے اپنے جوہری ہتھیار پڑوسی ملک بیلاروس میں منتقل کرنا شروع کر دئیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماسکو کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بیلاروسی صدر ایلگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ روسی جوہری ہتھیاروں کی بیلاروس منتقلی شروع ہو گئی ہے تاہم روس کی جانب سے اس بات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ مارچ میں روس اور بیلاروس کے درمیان جوہری ہتھیار رکھنے کا معاہدہ طے پایا تھا جبکہ مغربی ممالک کی جانب سے اس معاہدے کی شدید مخالفت کی گئی تھی۔