جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کراچی میں شہریوں کے ہاتھوں ہلاک 2 نوجوان ڈاکو کی بجائے عام شہری نکلے

datetime 26  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شہرقائدکے علاقے اورنگی ٹائون میں 20 روز قبل ڈاکو سمجھ کر مشتعل شہریوں کی جانب سے بہیمانہ تشدد کر کے ہلاک کیے جانے والے 2 مبینہ ڈاکو عام شہری اوربے گناہ نکلے۔تین دوست شادی میں شرکت کر کے واپس گھر جا رہے تھے کہ شہریوں نے انہیں مشکوک سمجھ کر روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا شروع کردیا جس کے نتیجے میں 2 ہلاک اور تیسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔

تینوں دوست ایک ہی فیکٹری میں کام کرتے تھے۔پولیس نے دوران تفتیش تشدد میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔7 مئی کو پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹائون 14 سی اویس پکوان ہائوس کے قریب شہریوں نے بہیمانہ تشدد کرکے 2 مبینہ ڈاکوئوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ تیسرے مبینہ ڈاکو کو زخمی حالت میں پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس کو جائے وقوع سے ایک موٹرسائیکل بھی ملی تھی،پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر23/159 بجرم دفعہ147،149،324،302 کے تحت150 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی تھی۔انویسٹی گیشن پولیس نے تفتیش شروع کی تواصل حقائق سامنے آنے لگے۔ بہیمانہ تشدد کرکے مارے جانے والے 2 مبینہ ڈاکو عام شہری اور بے گناہ نکلے۔انویسٹی گیشن آفیسرسب انسپکٹر رانا ذوالفقار نے اس ضمن میں بتایا مشتعل شہریوں کے تشدد سے مارنے جانے والوں کی شناخت بابرولد فرمون اور نذیر ولد نصیب گل اورزخمی حالت میں گرفتار ہونے والے شہری کی اویس عرف سنی ولد عبدالکریم کے نام سے کی گئی ۔مقتول بابر اورنگی سیکٹر 14 سی کا ہی اور مقتول نذیربلدیہ اتحاد ٹائون قائم خانی کالونی کا رہائشی تھا جبکہ زخمی حالت میں گرفتار اویس عرف سنی اورنگی 13 نمبرملت اسلامیہ کا رہائشی تھا۔انھوں نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتار تینوں شہری آپس میں دوست اورسائٹ ایریا میں ایک ہی فیکٹری میں ساتھ کام کرتے تھے ۔

7 مئی کو تینوں دوست شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد2 موٹر سائیکلوں پرواپس گھر جا رہے تھے کہ سیکٹر14 سی میں محلے کے کچھ نوجوانوں کوان پرشک ہوا کیونکہ دو روز قبل اسی علاقہ میں اشتیاق نوید نامی نوجوان کو قتل کیا گیا تھا۔محلے کے نوجوانوں نے تینوں دوستوں کا تعاقب کیا

اور سیکٹر 14 سی اویس پکوان ہائوس کے قریب انہیں روک کر تلاشی لے رہے تھے کہ اسی دوران موقع پر پہنچنے والے شہریوں نے انہیں ڈاکوسمجھ کرتشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا ۔نتیجے میں 2 دوست موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک دوست کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ۔ تینوں دوستوں کے قبضے سے کوئی اسلحہ یا چھینا ہوا سامان نہیں ملا تھا نہ ہی ان کا کوئی کرمنل ریکارڈ سامنے آیا۔

انویسٹی گیشن آفسر نے بتایا کہ مقتول بابر5 بچوں کا باپ تھا واقعے کے بعد مقتول کی اہلیہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی جبکہ مقتول نذیرغیرشادی شدہ تھا۔انھوں نے بتایا کہ واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کی مدد سے پولیس نے تشدد میں ملوث 3 ملزمان فرخ عرف عامر ولد نذیر علی

جاوید ولد عظیم اللہ اور شاہد ولد اسماعیل کو گرفتار کر لیا۔ تشدد میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ موقع سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل ملی تھی جسکا مقدمہ الزام نمبر 23/158 بجرم دفعہ 381اے کے تحت پاکستان بازار تھانے میں درج کیا گیا اورجس میں زخمی حالت میں گرفتار اویس عرف سنی کو باضابطہ گرفتار کر کے اے وی ایل سی پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…