اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

بالنگ اسپیڈ میں کمی کے خدشات پر شاہین نے جواب دیدیا

datetime 26  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انجری کے بعد بالنگ رفتار میں کمی کے بارے میں خدشات کا جواب دیدیا۔آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وکٹیں لینا رفتار سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے،

میری کوشش ہے کہ صلاحیتوں میں اضافہ کرکے بالنگ رفتار کو بحال کروں۔انہوں نے تسلیم کیا کہ انجری کے بعد انکی بالنگ اسپیڈ میں کمی ہوئی ہے تاہم ری ہیب کرکے ٹیم میں واپس آیا ہوں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیل کر اعتماد بحال کیا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ جتنا کھیلوں گا اتنا ہی بہتری لائوں گا۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ون ڈے سیریز کے دوران شاہینوں کی بالنگ کی رفتار میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔رمیز راجا کے مطابق شاہین آفریدی کو بھی اپنی گیندبازی میں تھوڑی ویرییشن لانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ان پچز پر مزید موثر کردار ادا کریں۔ مان لیں کہ 10 اوور کا اسپیل ہے، پھر میں سمجھ سکتا ہوں کہ 2، 3 اوورز میں زیادہ رفتار نہیں لگارہے لیکن انہیں تھوڑی اسپیڈ بڑھانی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…