لاہور (این این آئی) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن عظمی خان پر جعل سازی کا مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمی خان پرڈیرہ غازی خان کے تھانے میں جعلسازی کامقدمہ درج کر لیا ہے ۔عظمی خا ن پر مقدمہ 5261کنال زمین دھوکہ دہی سے کم قیمت پر خریدنے کے الزام میں درج کیا گیاہے۔
ایف آئی آر کے مطابق 6ارب روپے مالیت کی زمین جعلسازی سے 13کروڑ روپے میں خریدی گئی،عمران خان کی بہن عظمی خان اور ان کے شوہراحد خان نے عثمان بزدار کے ساتھ مل کر 500کنال اراضی پر قبضہ حاصل کیا ،متاثرین نے مقدمہ کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانہ کی درخواستیں دے رکھی تھیں ۔ایف آئی آر کے مطابق عظمی خان نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اعلان کے بعد گریٹر تھل کینال کے نام سے اربوں کی زمین کوڑیوں کے بھائو خریدی۔