پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا ریڈیو پاکستان پشاور کے ملازمین کی تنخواہیں فی الفور ادا کرنے کا اعلان

datetime 26  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریڈیو پاکستان پشاور کے ملازمین کی تنخواہیں فی الفور ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔ جمعرات کو دورہ ریڈیو پاکستان پشاور کے دور ان ڈی جی ریڈیو نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بہت نقصان پہنچایا، 100 سال سے زائد کی ریکارڈنگز اور آرکائیو جلا دیے گئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے حوصلے کو داد دیتا ہوں، فنڈز 48 گھنٹوں میں فراہم کر دئیے جائیں گے۔شہباز شریف نے کہاکہ اپریل اور مئی کی تنخواہیں فی الفور ادائیگی کا اعلان کرتا ہوں، 48 گھنٹوں میں وزارت اطلاعات کے ذریعے مئی کی تنخواہ مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسی عمارت سے 14 اگست 1947 کو آزادی کی صدائیں بلند ہوئیں، ریڈیو پاکستان پشاور نے ہی مملکت خداداد کی آزادی کا اعلان کیا، نو اور دس مئی کو دلخراش واقعات نے پاکستانی عوام کو رنجیدہ کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاریخی اور قومی ورثے کو جلا دینا کہاں کی حب الوطنی ہے؟ چاغی کی یادگار کو بھی راکھ بنا دیا گیا، قومیں اپنی تاریخی ورثے اور شناخت کی حفاظت کرتی ہیں، یہاں جلا دیا گیا۔

انہوںنے کہاکہ 100 سال کے ریکارڈ اور تاریخی ورثے کو تباہ کر دیا گیا، جن لوگوں نے یہ کام کیا ہے ان میں اور دہشت گردوں میں کوئی فرق نہیں، آج عہد کرتے ہیں کہ آئندہ ایسی جرات کوئی نہ کر سکے۔تقریب میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، گورنر خیبرپختونخوا غلام علی اور نگراں وزیرِ اعلی کے پی محمد اعظم خان بھی موجود تھے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلح جتھوں کو بالکل بھی رعایت نہیں دی جائے گی، نو مئی دہرائی نہیں جا سکتی، ملوث افراد کو سخت سزا دیں گے، منصوبہ بندی کے تحت ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر حملہ کیا گیا۔وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے دس مئی کو دوبارہ انتظامات کے ساتھ حملہ کیا، تاریخی ا?رکائیوز جس کی کوئی قیمت نہیں تھی، جلا دیا گیا، عمارت کو بچاتے ہوئے عملے کے کئی افراد شدید زخمی ہوئے۔



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…