منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

جی ایم پی ٹی وی کی ملازمت سے برطرفی ، 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار،صدر نے اپیل مسترد کر دی

datetime 19  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت نے ہراسانی کیس میں جی ایم پی ٹی وی کی ملازمت سے برطرفی ، 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار کر دی،جنرل منیجر (جی ایم) خالد محمود لکھن پر وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کی جانب سے عائد کردہ سزا برقرار کی گئی ۔

جار ی اعلامیہ کے مطابق خالد محمود پر پی ٹی وی سینٹر ملتان کی ایک خاتون میک اپ آرٹسٹ کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوگیاتھا،محتسب نے ایم ڈی پی ٹی وی کو ایک ہفتے کے اندر ملزم پر سزائیں عائد کرنے کی بھی ہدایت کی تھی،صدر مملکت نے جی ایم پی ٹی وی کی طرف سے محتسب کے فیصلے کے خلاف اپیل کو مسترد کردیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ ہمارا مذہب اور قانون دونوں ہی اس طرح کے عمل کی سختی سے حوصلہ شکنی کرتے ہیں ، معاشرے، خواتین ، سماج دشمن اور ہراساں کرنے والوں کو واضح پیغام دینا ضروری ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان خواتین کی جانب ایسے نامناسب رویے کو برداشت نہیں کرے گا، ملزم نے خود کارروائی کو طول دیا، ملزم نے بار بار التوا کا فائدہ اٹھایا۔ عارف علوی نے کہاکہ منصفانہ ٹرائل کا حق انصاف کا تسلیم شدہ اصول ہیمگر قانونی عمل کے غلط استعمال کی بھی اجازت نہیں، ضروری ہے کہ ہم خواتین کے لیے عوامی اور ملازمت کے مقامات کو محفوظ بنائیں ۔صدر مملکت نے کہاکہ بار بار التوا کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے ، محتسب نے درست حکم جاری کیا، فیصلہ قانون اور حقائق پر مبنی ہے۔وجاہت غوری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور نایاب سحر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے صدر پاکستان کے پاس دائر کی گئی اپیل میں خاتون میکاپ آرٹسٹ ptv کی طرف سے مقدمہ کی پیروی کی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…