منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

فیفا نے پاکستانی نڑاد انگلش فٹبالرکو پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دیدی

datetime 19  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیورخ (این این آئی)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے انگلینڈکی نمائندگی کرنے والے پاکستانی نڑاد فٹبالر عیسٰی سلیمان کو پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دے دی ہے، فیفا کی اجازت کے بعد عیسیٰ سلیمان فوری طور پر پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہوگئے ہیں۔25 سالہ عیسٰی سلیمان ان دنوں پرتگال میں لیگ فٹبال کھیل رہے ہیں

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ان کو پاکستان کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش کی تھی جو ڈیفینڈنگ مڈفیلڈر نے قبول کرلی۔عیسٰی سلیمان کی پیشکش قبول کرنے کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن نے باضابطہ طور پر فیفا سے رابطہ کیا تاکہ ان کی ایسوسی ایشن کو تبدیل کیا جاسکے۔ تمام مطلوبہ دستاویزات کو مکمل کرنے کے بعد فیفا سے باضابطہ منظوری لی گئی ہے۔انگلینڈ کی انڈر 20 فٹبال ٹیم کے ساتھ یوروکپ جیتنے والے عیسٰی سلیمان برطانیہ میں ہی پیدا ہوئے تھے تاہم ان کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔جب عیسٰی نے پہلی بار انگلینڈ سے کھیلا تب ان کے پاس پاکستان کا پاسپورٹ نہیں تھا، ذرائع کا کہنا ہیکہ عیسٰی نے گزشتہ سال ہی پاکستان کا پاسپورٹ حاصل کیا ہے۔اس بنیاد پر فیفا قوانین کے تحت عیسٰی کو پاکستان کی جانب سے کھیلنیکی اجازت ملی ہے۔ذرائع کے مطابق اگر پاکستان فٹبال ٹیم اس سال ساف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے بھارت کا دورہ کرتی ہے تو عیسٰی اس اسکواڈ کا حصہ ہوسکتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…