اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ ان کے گھر پر رات گئے چھاپہ مار کر ملازموں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ گھر والوں کو ہراساں بھی کیا گیا۔نامور گلوکار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار بلااجازت گھر کے اندر داخل ہوئے اور میرے گھر کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد وہ ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔انہوں نے 9مئی کو ہونے والے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی یادگاریں ٹوٹتی دیکھ کر تکلیف ہوئی ہے، جس نے بھی یہ کیا ہے اسے سزا ضرور ملنی چاہیے تاکہ ایک روایت قائم ہو کہ ہم نے اپنے اس قیمتی سرمائے کو کیسے محفوظ رکھنا ہے۔