پشاور(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات نے تحریک انصاف کے رہنمائوںکا پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے رابطوں کا دعویٰ کرلیا ۔ اپنے ایک بیان میں پی پی کے صوبائی ترجمان امجد آفریدی نے کہا ہے کہ سابق ممبران اسمبلی، صوبائی رہنماء، تحصیل ناظمین اور بلدیاتی ممبران نے رابطے کیے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بیشتر رہنماء جلاؤ گھیراو میں ملوث ہیں، قیادت سوچ کر فیصلہ کرے گی،ملک میں جلاؤ گھیراو کرنے والوں کے لئے پیپلزپارٹی میں بھی جگہ نہیں،تحریک انصاف رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کی خواہش سے قیادت کو آگاہ کردیا ہے ۔پی پی کے صوبائی ترجما ن آمجد آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے نونہال لیڈرز نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانات اور تقریریں کرکے اپنے ورکروں کو ورغلایہ ،پی ٹی آئی کے مسلح ورکروں نے ہسپتالوں اسکولوں اور فوجی و سول تنصیبات کو نقصان پہنچایا جو بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ،
پاکستان کی عوام کے پیسوں کو کرپشن کی نذر کرنے والے کا استقبال کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جماعت میں کوئی سیاسی لوگ نہیں جب احتساب اور جیل کی بات آئی تو سب پی ٹی آئی چھوڑ نے لگے پی ٹی آئی کی لیڈرشپ سیاست کی سمجھ نہیں رکھتے کونسلر کا انتخاب نہ جیتنے والے اچانک ایم پی اے اور ایم این اے بن گئے ۔امجد خان آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ملک اور صوبے کا دیوالیہ نکالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،پاکستان کی عوام اپنی فوج اور ملک کے ساتھ کھڑی ہے جو عمران خان کو پسند نہیں ،فتنہ خان اور اس کی نااہل ٹیم کو حساب دینا ہوگا اور جیل بھی جانا ہوگا۔