اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی قیادت نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ نہ دینے والے اہم عہدوں پر براجمان شخصیات کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق وزیراعظم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مظاہروں کے دوران گرفتار افراد، جاں بحق اور زخمیوں کی فہرست مانگ لی ہے۔