اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے بانی رہنماء اکبرایس بابر نے کہا ہے کہ موجودہ پی ٹی آئی عالمی سازش کی آلہ کار ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں پی ٹی آئی بانی رہنماء اکبرایس بابرنے کہا کہ کہ تحریک انصاف کی کشتی اب ڈانواں ڈول ہے،ان حالات کے ذمہ داراب چھلانگیں لگارہے ہیں،انتشارکی سیاست عالمی سازش ہے جس میں پی ٹی آئی قیادت استعمال ہوئی۔ اکبرایس بابرنے عمران خان کے نااہل ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ سازش کا مقصد صرف عوام اورفوج کا ٹکرائوکروانا تھا،عمران خان نااہل ہونگے اورپی ٹی آئی کی ایک نئی قیادت سامنے آئے گی۔