اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک مووومنٹ کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر سے پیپلز پارٹی عہدیداران پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر پہنچیں۔نیربخاری نے کہاکہ پی پی کی قیادت سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے دھرنے میں شریک ہوگی۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔