ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جلد بارش نہ ہوئی تو تہران کو خالی کرنے کی نوبت آ سکتی ہے : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کر دیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈ یسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں بڑھتے ہوئے پانی کے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر جلد بارشیں نہ ہوئیں تو تہران کو سنگین آبی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں دارالحکومت کو خالی کرانے تک کی نوبت آسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق، صدر پزشکیان نے مغربی ایران کے شہر سنندج کے دورے کے دوران کہا کہ حکومت اس وقت معاشی، ماحولیاتی اور سماجی مشکلات سے بیک وقت نبرد آزما ہے۔

انہوں نے کہا کہ خشک سالی کے باعث ملک ایک خطرناک موڑ پر کھڑا ہے اور پانی کی کمی ایران کے سب سے بڑے قدرتی چیلنجز میں سے ایک بن چکی ہے۔صدر کا کہنا تھا، ’’اگر آئندہ دنوں میں بارش نہ ہوئی تو ہمیں تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنا پڑے گی، اور اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو ممکن ہے کہ ہمیں شہر خالی کرانے جیسے سخت فیصلے کرنے پڑیں۔‘‘انہوں نے پانی اور توانائی کے وسائل کے بہتر انتظام، تحفظ اور مؤثر استعمال پر زور دیتے ہوئے موجودہ صورتحال کو انتہائی نازک اور تشویشناک قرار دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے تہران واٹر اتھارٹی کے سربراہ بہزاد پارسا نے بھی متنبہ کیا تھا کہ اگر خشک موسم برقرار رہا تو ڈیموں میں موجود پانی صرف دو ہفتے تک ہی شہر کی ضروریات پوری کر سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…