ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ۔ ہفتہ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس یہاںمنعقد ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے باکو سے ویڈیو لنک پر صدارت کی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم پر کابینہ کو بریفنگ دی، اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیا گیا جس کی کابینہ نے شق وار منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے مطابق آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے مطابق آئینی عدالت تشکیل دی جائے گی، اب پارلیمنٹ آئین میں ترمیم پر بحث کے بعد ان کی منظوری کا حتمی فیصلہ کریگی، آئینی ترمیم فوری سینیٹ میں پیش کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ججز کی تقرری پر حال ہی میں کافی بحث سامنے آئی تھی، بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ ججز کا ٹرانسفر جوڈیشل کمیشن کے سپرد کیا جائے جس ہائیکورٹ سے جج کا ٹرانسفر ہونا ہے اور جس ہائیکورٹ میں تبادلہ ہونا ہے، دونوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان بھی اس عمل کا حصہ ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات 6 سالہ مدت کیلئے ہوتے ہیں اور ہر 3 سال بعد بھی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی آئینی ضرورت ہے، اس ابہام اور آئینی ایشو کو حل کرنے کے لیے کہ سینیٹ ارکان کا انتخاب ایک ہی وقت میں پورے ملک میں کروانے کی تجویز دی گئی ہے، نئی ترامیم میں اس عمل کی وضاحت کی گئی ہے، تاکہ سینیٹ کے انتخابات تعطل کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ غیر منتخب کابینہ عہدیدار جن میں ایڈوائزر، معاون خصوصی وغیرہ شامل ہیں، ان کی تعداد کو بڑھانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حالیہ پاکـبھارت جنگ نے ہمیں بہت سے سبق سکھائے ہیں، جدید دور میں جنگوں کے طریقہ کار تبدیل ہوچکے ہیں، دفاعی اداروں کے اعلیٰ عہدوں کی وضاحت کی گئی ہے، نئی ترمیم کے تحت فیلڈ مارشل کے عہدے کا ذکر کرنا بھی ضروری سمجھا گیا ہے کہ آیا یہ ان کے ساتھ تا حیات رہنا چاہیے، اس بارے میں بھی تجویز ہے، جہاں تک مسلح افواج کی کمان کا تعلق ہے، اس کے بارے میں بھی ترامیم پارلیمنٹ کو بھیجی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ دو تہائی اکثریت سے آئینی ترامیم منظور ہوں گی، تو آئین کا حصہ بنیں گی، اسی طرح متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 140 اے (بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات سے متعلق) بل بھی سینیٹ میں پیش کیا تھا، وہ بل کیوں کہ قائمہ کمیٹی میں زیر التو ا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے مجھے ہدایت کی ہے کہ اس بل پر بھی بحث کی جائے اور حلیف جماعتوں کے اتفاق رائے سے اسے منظور کرایا جائے۔اعظم نذیر تار ڑ نے کہاکہ یک اور اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنما خالد مگسی کے بلوچستان میں انتخابی حلقوں کی تعداد بڑھانے کے مطالبے پر بھی قائمہ کمیٹی میں تبادلہ خیال کرکے اسے منظور کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ وزیر قانون نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے معاملے پر اپنی پارٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے سے قوم کو آگاہ کیا تھا، انہوں نے ہمیں کہا کہ ابھی ہم جن چیزوں پر ووٹ کرنے کو تیار ہیں، آپ انہی کو پارلیمنٹ میں لائیں تاکہ ضروری چیزیں ابھی پارلیمنٹ سے منظور کرلیں، اور اس معاملے کو بعد کے لیے چھوڑ دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…