اسلام آباد(این این آئی)مسلسل چار روز بند رہنے کے بعد ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس بحال کر دی گئی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔پی ٹی اے کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر ہی تین دن سے انٹرنیٹ سروس بند کی تھی، وزارت داخلہ نے انٹرنیٹ بحالی کی ہدایت کی ہے۔