اسلام آباد (این این آئی)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر سے کارکنوں کو پیر کو اسلام آباد طلب کرلیا ۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق تمام کارکن15 مئی بروز پیر کو اسلام آباد پہنچیں،قافلے سپریم کورٹ کے سامنے پرامن احتجاجی مارچ میں شریک ہوں۔ ترجمان نے کہاکہ صوبائی اور ضلعی سطح پر تنظیمیں فوری تیاری شروع کردیں۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔