لاہور ( این این آئی) ایشیاء کپ 2023ء کی میزبانی پر ہونے والے تنازع کے حل کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سربراہ بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ سے بات چیت کی خواہش کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی ایشیاکپ کیمعاملے پر جلد فیصلے کاخواہش مند ہے جس کیلئے پی سی بی جے شاہ سے بات چیت کرکے معاملے کو حتمی شکل دینا چاہتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی سری لنکااور بنگلا دیش سے بات چیت کریں گے جس میں وہ دونوں ممالک کے بورڈ کے تحفظات دور کریں گے۔ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کو ہائبرڈ فارمولے اور یواے ای میں میچز پر اعتراضات ہیں جب کہ پی سی بی دونوں بورڈز کے عہدیداران کو قائل کرنے کی کوشش کرے گا ۔