بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کے پی میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی رپورٹ منظر عام پر آگئی

datetime 12  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ منظر عام پر حاصل کرلی گئی۔خیبرپختونخوا میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پولیس نے تیار کرلی

جس کے مطابق پشاور میں مشتعل مظاہرین نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو جلا ڈالا جب کہ مظاہرین نے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر پر دھاوا بول کرتوڑ پھوڑکی۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے پشاورمیں 50 اور صوابی میں 40 مشتعل مظاہرین کو گرفتار کیا، مظاہروں میں ایمبولینس سمیت 10 گاڑیاں جلائی گئیں جبکہ اے این ایف کی گاڑیوں اور ابابیل اسکواڈ کی 2 موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا، اسی طرح چکدرہ اور تیمرگرہ میں ایف سی قلعوں پر مشتعل افراد بے دھاوا بولا دیا جس سے مظاہرین لیپ ٹاپ، پنکھے، میز کرسیاں اور اسلحہ لوٹ کر لے گئے۔ پشاور سے اسلام آباد، چارسدہ سے اسلام آباد ٹول پلازا بھی نذر آتش کیا گیا جب کہ کوہاٹ یونیوسٹی کا گیٹ توڑ کر جامعہ کی تزئین و آرائش کو نقصان پہنچایا گیا۔رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے درجنوں چیک پوسٹ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑڈالے، واقعات کے خلاف پشاور کے تھانہ شرقی میں 4 مقدمات درج کیے گئے اور دن مقدمات میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…