جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان کا عدت کیس میں گواہان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ

datetime 2  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عدت کیس میں گواہان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی ہے جس میں خواجہ حارث، نعیم پنجوتھا

انتظارپنجوتھا اور حسان نیازی شامل ہیں جبکہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے بھی قانونی مشاورت میں شرکت کی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے عدت کیس میں گواہان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان عدت کیس میں گواہان کے بیانات ریکارڈ ہونے پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے، عمران خان عدت کیس کے گواہان مفتی محمد سعید اورعون چوہدری کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس کے حوالے سے عمران خان کی قانونی ٹیم نے شہزاداکبر سے رابطہ کرلیا، وہ بیرون ملک مقیم توشہ خانہ کیس کیلیے پی ٹی آئی لیگل ٹیم کو معاونت فراہم کریں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان (آج) بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ پیش نہیں ہوں گے، عمران خان کی لیگل ٹیم کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی جائے گی۔عمران خان کی جانب سے بطور سابق وزیراعظم سکیورٹی لینے کی درخواست کردی گئی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…