پنگریو (این این آئی) پنگریو کے نواحی گاں حاجی عبدالخالق آرائیں کے ہندو نوجوان موہن بھیل اور حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد کی رہائشی خاتون لچھمی بھیل نے اپنا مذہب چھوڑ کر سامارومیں پیرایوب جان سرہندی کے مدرسے میں اسلام قبول کرلیااورمسلمان ہونے کے بعد شادی کر لی اس موقع پر لچھمی بھیل کا اسلامی نام صغراں شیخ اور موہن بھیل کا اسلامی نام احسان علی شیخ رکھاگیا۔
دوسری جانب خاتون صغراں شیخ نے پنگریو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی نے نہیں ورغلایا اور نہ ہی کسی نے اغوا کیا ہے مسلمان ہونے پرسابقہ رشتہ دار ہماری جان کے دشمن بن گئے ہیں اورتوگیوہرچند لیموں بھیل، مصری بھیل رام بھیل ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ان سے ہمیں جانی اورمالی نقصان کا خطرہ ہے۔
صغراں شیخ نے کہاکہ وہ اوراس کاشوہراپنی باقی زندگی مسلمان کی حیثیت سے گزارناچاہتے ہیں مگرہمارے سابق ہندورشتہ دارہمیں دوبارہ ہندومذہب اختیارکرنے کے لیے دبا ڈال رہے ہیں اور ایسانہ کرنے کی صورت میں ہمیں سنگین نتاج بھگتنے کی دہمکیاں دے رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ،آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی بدین اور دیگرحکام سے اپیل کی کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔