تحریک انصاف کے جلسے میں مولانا فضل الرحمان کی ڈمی بنانے پر سینئر صحافی سلیم صافی جذباتی ہو گئے ، عمران خان کیلئے پیغام جاری کر دیا

26  اپریل‬‮  2023

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف نے  گزشتہ روز زمان پارک میں یوم تاسیس کے موقع پر سیاسی پاور کا مظاہرہ کیا اور عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنان سے خطاب کیا لیکن اس دوران جلسے میں ” مولانا فضل الرحمان “ کی ڈمی بنا کر پیش کی گئی جس نے مضحکہ خیز بیانات دیئے اور آخر میں پی ٹی آئی شمولیت کی خواہش ظاہر کی ۔

تفصیلات کے مطابق یہ سارا منظر دیکھ کر سینئر صحافی سلیم صافی سے برداشت نہیں ہوا اور انہوں نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے علی امین گنڈاپور کے بال کاٹنے کی ایک نہیں بار بار مذمت کی اگرچہ اب وہ کہتے ہیں کہ بال انہوں نے مرضی سے کاٹے لیکن یہ دیکھئے کہ عمران خان کی موجودگی میں پی ٹی آئی کے فیصل جاوید وغیرہ سرعام مولانا کی تذلیل کررہے ہیں۔حتیٰ کہ میں نے تو شہباز گل کے ساتھ سلوک کی بھی مذمت کی۔

مولانا کی سیاست کی ہزار خامیاں ہوں گی لیکن وہ ڈرنے والے نہیں۔ کئی خودکش حملوں میں معجزانہ بچ جانے اور اس وقت بھی ہٹ لسٹ میں ٹاپ پر ہونے کے باوجود آزادانہ گھوم رہے ہیں جبکہ عمران خان خوف کی وجہ سے اپنے کارکنوں سے بھی ویڈیو پر خطاب کررہا ہے اور عدالت میں سرپربالٹی رکھ کر جاتے ہیں۔ اس تذلیل پر عمران خان اور فیصل جاوید وغیرہ کومولانا سے معافی مانگتی چاہیے ورنہ پھر جب ان کی بھی تذلیل ہوگی تو ہم جیسوں کے پاس مذمت کا جواز نہیں رہے گا۔ جیسا کروگے ، ویسا بھروگے۔“

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…