لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور اس وقت جوڈیشل ریمانڈ کے سلسلے میں سینٹرل جیل سکھر میں ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہوں نے اپنے بال کٹوا لئے ہیں اور اس موقع پر صحافی ان کے چھوٹے بالوں کی تعریف کرتے ہوئے نظر آئے۔
معروف صحافی سلیم صافی نے علی امین گنڈاپور کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ اگر علی امین کے بال ان کی مرضی کے خلاف کاٹے گئے ہیں تو یہ قابل مذمت ہے۔ ہر انسان کو حق ہے کہ وہ اپنا حلیہ جس طرح رکھنا چاہے، اسی طرح رکھے۔ قانون کی عمل داری یقینی بنانااور محاسبہ کرنا ضروری ہے لیکن تذلیل کسی انسان کی نہیں ہونی چاہئے۔