اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

امریکی صدر جوبائیڈن اور اہلیہ کی آمدن و ٹیکس تفصیلات جاری

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر جوبائیڈن اور اہلیہ کی آمدن و ٹیکس تفصیلات جاری

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات کی آمدن اور ٹیکس تفصیلات جاری کردی گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن کے ٹیکس گوشواروں سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں نے گزشتہ سال 5 لاکھ 79 ہزار 514 ڈالرز کمائے۔رپورٹس کے مطابق اس رقم میں زیادہ تر حصہ جوبائیڈن کی بطور صدارتی تنخواہ کا تھا جو کہ سالانہ 4 لاکھ ڈالرز بنتی ہے جبکہ جِل بائیڈن نے 82 ہزار 335 ڈالرز بطور تنخواہ کمائے کیونکہ وہ ناردرن ورجینیا کمیونٹی کالج میں پڑھاتی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ نے 2022 میں تقریباً 1 لاکھ 70 ہزار ڈالر ٹیکس ادا کیا۔وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن نے اپنے 25 سال کے ٹیکس گوشوارے ظاہر کردیے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر کملا ہیر س اور ان کے شوہر نے ٹیکس گوشواروں میں مجموعی آمدنی 4 لاکھ 56 ہزار 918 ڈالرز ظاہر کی۔کملا ہیر س اور ان کے شوہر نے 93 ہزار 570 ڈالرز فیڈرل انکم ٹیکس دیا اور 17 ہزار 612 ڈالرز انکم ٹیکس بھی دیا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…