لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں رضوان اور میں جلدی آئوٹ ہوگئے تو بیٹنگ پر پریشر آیا۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے 163رنز پر نیوزی لینڈ کو محدود کر دیا تھا، افتخار احمد اور فہیم اشرف نے اچھا کھیل پیش کیا۔اس موقع پر فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ افتخار احمد کے ساتھ یہی گفتگو کی تھی کہ ہم نے باونڈریز کی کوشش کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیچھے وکٹیں نہیں تھیں تو ہمیں ہر اوور میں ایک سے دو باونڈریز نکالنی تھیں، کوشش ہے آخری دو میچز جیتیں اور سیریز اپنے نام کریں۔