پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نئے قانون کی تیاری ،امریکی بچے اب سوشل میڈیا ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے

datetime 18  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ جلد اپنے ہاں ایک ایسا قانون متعارف کرانے جا رہا ہے ، جس کے تحت 18 سال سے کم عمر بچے والدین کی اجازت کے بغیرسوشل میڈیا ایپس استعمال نہیں کرسکیں گے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی برسوں سے امریکی قانون ساز سماجی پلیٹ فارمز کے حوالے سے خدشات کو

دورکرنے کے لیے نئی پالیسیوں کا مطالبہ کررہے ہیں، جس کی مدد سے نوجوان صارفین کو آن لائن ہراسانی جیسے واقعات سے بچایا جاسکے، لہذاامریکی قانون سازوں نے سوشل میڈیا سے متعلق ضابطے اور قوانین بنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ریاست ارکنساس اور یوٹاہ کے بعد امریکہ کی دیگر ریاستوں میں بھی اس حوالے سے قانون سازی کے لیے کام کیا جارہا ہے۔یہ اقدام نو عمر بچوں کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے جس سے کئی والدین برسوں تک سوشل میڈیا کے بچوں پر منفی اثرات کے حوالے سے فکر مند تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون پر تنقید کرنے والے کچھ صارفین، ڈیجیٹل حقوق کے حامی اور بچوں کے تحفظ کے ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح کے اقدام سے نوعمر بچوں اور ان کے والدین کی پرائویسی کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور والدین پر اضافی بوجھ پڑسکتا ہے۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ قانون پر عملدرآمد کا طریقہ کار کیا ہوگا، یعنی کمپنیاں کیسے تعین کریں گی کہ کسی صارف کی عمر کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…