جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

مختلف شہروں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

datetime 18  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور، ساہیوال، سیالکوٹ، سمندری، سرگودھا، بہاولپور، راجن پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔کرک میں بارش سے گرمی کے شدت میں کمی آگئی، آزاد کشمیر اور جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں سمیت وسطی پنجاب اور شمالی و مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکے بادل برسے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی وسطی پنجاب سمیت شمالی ومشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…