جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے والے فٹبالر کے گردے ناکارہ، حکومتی معاونت کے منتظر

datetime 17  اپریل‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی) کم عمری میں عالمی مقابلوں میں قومی فٹبال ٹیم کی قیادت کرنے والے گولڈ میڈلسٹ فٹبالر منیر آفتاب اس وقت دونوں گردے فیل ہوجانے اور نیشنل بینک کی ٹیم سے فارغ کیے جانے پر شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ علاج معالجے، تین معصوم بچیوں اور گھر کے اخراجات چلانے کیلئے وہ حکومتی معاونت اور روزگار

کے متلاشی ہیں۔ شاندار فٹ بال کیریئر رکھنے والے 26سالہ منیر آفتاب پہلے بے روزگاری کا شکار ہوئے اور پھر دونوں گردے فیل ہونے پر شدید مشکلات کاشکار ہیں۔نیشنل بینک نے 12 سال قبل اس وقت کے بہترین کھلاڑیوں کو وظیفہ کے طور پر ملازمت دی اور انہیں ٹیم کا حصہ بنایا،اسپورٹس مین وزیراعظم کے دور میں مختلف ڈپارٹمنٹس نے اپنی ٹیمیں بند کیں ان میں نیشنل بینک بھی شامل تھا جس نے کئی نوجوانوں کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کرکے پھر انہیں فارغ کردیا اور یوں ان کھلاڑیوں کا معاشی قتل عام شروع ہوا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال بند کیے گئے کھیلوں کے ڈپارٹمنٹس کو بحال کرنے کا اعلان بھی کیا لیکن اس پر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ لیاری کے کئی عظیم فٹ بالرز نے قومی ٹیم میں شامل ہونے کے کچھ عرصے بعد اپنیکھیل سے اپنی پہچان بنائی لیکن منیر آفتاب وہ واحد باصلاحیت کھلاڑی ہے جس نے 12 سال کی عمر میں 2009 میں ایران میں ہونے والیانڈر 13فٹ بال فیسٹول میں قومی ٹیم کی قیادت کی، انڈر 14،15 اور 16میں بھی عالمی مقابلوں میں قومی ٹیم کی قیادت کی۔2015 میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے عہدوں کی جنگ نے پاکستانی فٹ بال کو کئی دہائی پیچھیدھکیل دیا اور اس کا سب سے بڑا قومی نقصان فٹ بال کی عالمی تنظیم کی جانب سے پاکستان پر عالمی پابندیوں کے باعث نئے ابھرتے ہوئے قومی کھلاڑیوں کا ہوا اور ایک بہترین اور مضبوط ٹیم بننے سے پہلے ہی عالمی مقابلوں میں عدم شرکت کے باعث کئی نوجوان کھلایوں کا کیریئر تباہ ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…