جمعہ‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2024 

لگتا ہے پشاور میں جنون ختم ہو رہا ہے، عمران خان کی ویڈیو وائرل

datetime 17  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) زمان پارک لاہور میں پشاور سے ورکرز کی تعداد کم ہونے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پریشان ہوگئے ورکرز کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے پشاور میں جنون ختم ہوتا جارہا ہے۔زمان پارک لاہور میں ورکرز سے ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا سے آئے

ورکرز سے خطاب میں عمران خان نے پشاور سے آئے کارکنان کا دریافت کیا جس پر پنڈال میں موجود کارکنان نے ہاتھ اٹھا کر جواب دیا۔پشاور کے کارکنان کی کم تعداد دیکھ کر عمران خان نے کہا کہ پشاورمجھے کمزور نظر آرہا ہے، لگتا ہے پشاور میں جنون ختم ہونے لگا ہے۔دوسری جانب پشاور ریجن کے صدر اشتاق ارمڑ کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں اس وقت سب سے زیادہ تعداد خیبرپختونخوا کے ورکرز اور خصوصاً پشاور سے کارکنوں کی ہے، پشاور سے کارکنوں نے ہر تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے خان صاحب کو غلط فہمی ہوئی تھی جو بعد میں دور کردی گئی اور عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ خیبرپختونخو اور پھر پشاور سے ورکرز نے ہر مشکل میں ساتھ دیا ہے۔ زمان پارک لاہور میں پشاور سے ورکرز کی تعداد کم ہونے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پریشان ہوگئے ورکرز کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے پشاور میں جنون ختم ہوتا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



واسے پور


آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…