مظفر گڑھ (این این آئی)مظفر گڑھ میں آٹے کے حصول کے بعد گھر جانے والی ایک اور خاتون راستے میں دم توڑ گئی ،ملتان میں مفت آٹا پوائنٹ پر شدید گرمی اور حبس کے باعث 2 خواتین بے ہوش ہو گئیں۔پولیس کے مطابق خان گڑھ میں 70 سالہ خاتون جنت مائی نے
آٹا پوائنٹ سے 2 تھیلیحاصل کیے اور آٹا پوائنٹ سے نکلنے کے بعد قریب ہی راستے میں اسے دل کا دورہ پڑ گیا اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ہسپتال منتقلی کے دوران بزرگ خاتون دم توڑ گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق جنت مائی نے آٹے کے تھیلے بغیر رکاوٹ حاصل کیے لیکن وہ دل کی مریضہ تھی۔دوسری جانب ملتان میں پیش آئے واقعہ سے متعلق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دونوں خواتین کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔واضح رہے کہ ضلع مظفر گڑھ اور کوٹ ادو میں آٹا پوائنٹس پر اب تک 3 خواتین سمیت 4 افراد دم توڑ چکے ہیں۔