اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس،خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے سمیت مزید3ترامیم پیش

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک ) پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے مزید تین آئینی ترامیم پیش کی گئیں۔ ان ترامیم کا مسودہ اے این پی، بی این پی اور ایم کیو ایم نے پیش کیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق، اجلاس کے دوران مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے آئینی عدالتوں کے قیام سے متعلق شق کو منظور کر لیا۔ اسی طرح زیرِ التوا مقدمات کے فیصلے کی مدت کو چھ ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے کی ترمیم بھی منظور کر لی گئی۔

منظور شدہ تجویز میں کہا گیا ہے کہ اگر ایک سال تک مقدمے کی پیروی نہ ہو تو اسے نمٹا ہوا تصور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، اے این پی نے صوبے کے نام میں تبدیلی سے متعلق ترمیم پیش کی، جس میں تجویز دی گئی کہ خیبرپختونخوا سے لفظ “خیبر” حذف کر کے صوبے کا نام صرف پختونخوا رکھا جائے۔اے این پی کا مؤقف ہے کہ خیبر دراصل ایک ضلع ہے، اور کسی بھی صوبے کے نام کے ساتھ ضلع کا نام شامل نہیں ہونا چاہیے۔ذرائع کے مطابق، آرٹیکل 243 اور آرٹیکل 200 سے متعلق مشاورت کا عمل تاحال جاری ہے۔ادھر ایم کیو ایم کی جانب سے پیش کردہ بلدیاتی نمائندوں کو براہِ راست فنڈز دینے کی ترمیم پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔علاوہ ازیں، اجلاس میں بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کے اصولی فیصلے پر بھی اتفاق کر لیا گیا ہے، تاہم نشستوں کی حتمی تعداد پر بات چیت ابھی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…