اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

برمنگھم میں آسمان گلابی ہوگیا، لوگ خوفزدہ، وجہ سامنے آگئی

datetime 10  جنوری‬‮  2026 |

برمنگھم (این این آئی)برطانیہ کے شہر برمنگھم میں اْس وقت خوف اور تجسس کی فضا پیدا ہو گئی جب رات گئے آسمان اچانک گہرے گلابی اور سرخی مائل رنگ میں ڈھل گیا۔ اس غیر معمولی منظر نے شہریوں کو حیران بھی کیا اور پریشان بھی، جبکہ سوشل میڈیا پر سوالات اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب شہر شدید برف باری کی زد میں تھا۔ خراب موسمی حالات کے باعث آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی، سڑکوں پر مشکلات بڑھ گئیں اور کئی سہولیات عارضی طور پر معطل کرنا پڑیں،انہی حالات کے دوران آسمان کا یہ غیر فطری رنگ لوگوں کے لیے مزید خوف کا باعث بن گیا۔برمنگھم کے رہائشیوں نے فوراً موبائل فونز کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کردیں، ان مناظر میں شمالی لندن کے قریب واقع اس شہر کے آسمان پر چھایا گلابی رنگ واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا، جس نے دیکھنے والوں کو چونکا دیا

ابتدا میں شہریوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ شاید یہ منظر اس برفانی طوفان یا کسی قدرتی آفت سے جڑا ہو، تاہم جلد ہی ماہرین اور میڈیا رپورٹس نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ آسمان کا یہ رنگ کسی قدرتی مظہر کا نتیجہ نہیں بلکہ انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی روشنیوں کا اثر تھا۔عرب میڈیا کے مطابق مختلف تصاویر کے جائزے سے پتا چلا کہ یہ گلابی روشنی صرف برمنگھم کے چند مخصوص علاقوں تک محدود تھی اور برطانیہ کے کسی دوسرے شہر میں ایسا منظر دیکھنے میں نہیں آیا۔ بعد ازاں برطانوی اخبار ”میٹرو” کی رپورٹ نے اس پراسرار منظر کی اصل وجہ واضح کر دی۔اخبار کے مطابق برمنگھم سٹی فٹبال کلب کے اسٹیڈیم سے نکلنے والی طاقتور ایل ای ڈی لائٹس اس رنگ کا سبب بنیں۔ شدید برف باری اور گھنے بادلوں میں موجود ذرات نے ان روشنیوں کو بکھیر دیا، جس کے نتیجے میں یہ گلابی روشنی پورے آسمان پر پھیلتی ہوئی نظر آنے لگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیڈیم میں یہ خصوصی لائٹس میدان کی گھاس کو محفوظ رکھنے اور تیزی سے بحال کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، خاص طور پر بارش یا خراب موسم کے بعد۔ فضائی تصاویر میں بھی اسٹیڈیم کی روشنیاں اسی وقت نمایاں دکھائی دیں جب شہری اس عجیب منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر رہے تھے۔اسٹیڈیم کے قریب لی گئی تصاویر میں آسمان کا رنگ زیادہ گہرا اور روشن دکھائی دیا،جبکہ جیسے جیسے فاصلے میں اضافہ ہوا، اس کی شدت کم ہوتی چلی گئی۔ ماہرین کے مطابق برف اور بادلوں میں موجود ذرات عام حالات کے مقابلے میں روشنی کو زیادہ منعکس کرتے ہیں، جس کے باعث زمینی روشنی خلا میں جانے کے بجائے واپس زمین کی طرف پلٹ آتی ہے اور پورے شہر میں عجیب رنگ بکھیر دیتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…