اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

پنجاب حکومت کابیرون ملک نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے بڑااعلان

datetime 10  جنوری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت نے بیرون ملک نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے ”پرواز کارڈ پروگرام ”کے تحت بیرون ملک نوکری کرنے والے خواہشمند ایک لاکھ افراد کے لئے بلا سود مالی معاونت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ وہ بیرونِ ملک جا کر اپنے روزگار کے خواب کو حقیقت میں بدل سکیں۔اس پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے لیے اہلیت کا معیار یہ ہے کہ 18سال یا اس سے زائد عمر کے افراد جو بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہوں، ان کا ڈومیسائل پنجاب کا ہو ، بیرون ملک سے مستند جاب آفر رکھنے والے افراد بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پروگرام کے تحت اہل افراد کو بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا جس سے وہ سفری اخراجات اور دیگر ضروریات پوری کر سکیں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق ”پرواز کارڈ پروگرام” کے ذریعے صوبے کے ہزاروں نوجوانوں کو معاشی استحکام حاصل کرنے میں مدد ملے گی، اس اقدام کا مقصد نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے بلکہ ترسیلاتِ زر میں اضافے کے ذریعے ملکی معیشت کو مضبوط بنانا بھی ہے۔ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر عملدرآمد جلد شروع کیا جائے گا اور اس کے لیے شفاف درخواست اور منظوری کا نظام متعارف کرایا جائے گا تاکہ مالی معاونت صرف مستحق اور اہل امیدواروں تک پہنچ سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…