اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان نیوی کا زمین سے فضا تک مار کرنیوالے ایل وائی 80 میزائل کا تجربہ

datetime 10  جنوری‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان نیوی نے زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ تجربہ پاک بحریہ کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی صلاحیت کا عکاس ہے۔ایل وائی 80 میزائل نے طویل فاصلے پر فضائی ہدف کو کامیابی سے تباہ کیا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کامیاب تجربے کا معائنہ کیا اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور کامیابی حاصل کی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں کامیابی حاصل کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی شعبے میں اہم سنگِ میل ہے، میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ پاک بحریہ کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے شاندار کارنامہ سرانجام دیا، میزائل کا کامیاب تجربہ سمندری سرحدوں کے دفاع میں قابلِ اعتماد قدم ہے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مقامی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، قومی دفاع کے لیے خدمات انجام دینے والے سائنسدانوں اور فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایل وائی 80 میزائل کا کامیاب تجربہ دشمن کے لیے واضح پیغام ہے، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…