جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت،کورونا سے انتقال کرنے والا شخص 2 سال بعد اپنے گھر پہنچ گیا

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 2 سال قبل کورونا وائرس سے انتقال کرنے والا شخص اپنے گھر واپس لوٹ گیا ہے، حالانکہ اس کے گھر والوں نے مردہ شخص کی آخری رسومات بھی ادا کردی تھیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع دھر میں 35 سالہ کملیش نے اپنے ایک رشتے دار کے گھر پہنچ کر انہیں سرپرائز دے دیا۔کملیش کے اہل خانہ نے بتایا کہ

جب دو سال بعد ہفتے کی صبح 6 بجے اس نے ہماری آنٹی کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو وہ اسے زندہ دیکھ کر حیران ہوگئیں، کیونکہ دو سال قبل جب ہم نے کملیش کی آخری رسومات ادا کیں تو اس میں وہ بھی موجود تھیں۔زندہ واپس آنے والے کملیش کے ایک کزن نے بھارتی اخبار کو بتایا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کملیش کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کرنے کے بعد میت ہمارے حوالے کردی تھی، جس کے بعد گھر والوں نے اس کی آخری رسومات بھی ادا کردی تھیں، تاہم اب یہ گھر واپس آچکا ہے مگر یہ بالکل بھی نہیں بتا رہا کہ اس دوران اتنا عرصہ اس نے کہاں گزارا ہے؟مقامی تھانے کے پولیس انسپکٹر رام سنگھ راٹھور نے کہا کہ کملیش کے گھر والوں کے مطابق وہ 2021 میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوا تھا جس کے بعد اسے گجرات کے ایک اسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے کورونا سے اس کی موت کی تصدیق کردی تھی، جس کے بعد اس کے گھر والوں نے گاوں میں کملیش کی آخری رسومات بھی ادا کردی تھیں۔پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ اس کے گھر والوں کو ملعوم ہوا کہ کملیش زندہ تھا اور ہفتے کے روز واپس گھر پہنچ گیا ہے۔انسپکٹر نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ کملیش کا بیان لینے کے بعد حل ہوجائے گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…