اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں پی پی 17 راولپنڈی سے پی ٹی آئی امیدوار راجہ ماجد ستی سے مسلح افراد گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ماجد ستی شیخ رشید کے افطار ڈنر سے واپس گھر جارہے تھے۔پولیس کے مطابق ماجد ستی کی درخواست پر واقعے کا مقدمہ تھانہ آئی نائن میں درج کرلیا گیا۔