رحیم یار خان (این این آئی)رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف گزشتہ کئی روز سے جاری آپریشن تیز کر دیا گیا، پاک فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور سنائپرز بھی آپریشن میں حصہ لینے کیلئے کچے کے علاقے میں پہنچے۔پولیس کے مطابق پاک فوج کی
جدید ترین بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو ختم کیا جائے گا، آرمی کے 15 سنائپرز بھی کچے کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق سنائپرز کے ذریعے دشمن کو دور سے ٹارگٹ کر کے پولیس کے دستے آگے بڑھیں گے۔پولیس حکام کے مطابق کچے میں آئندہ چند روز تک ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دیا جائیگا، کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس کے 11 ہزار اہلکار اور افسران آپریشن کر رہے ہیں۔رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ہے اور پولیس نے نو گو ایریا بستی قابل لٹھانی میں داخل ہو کر ڈاکو قابل لٹھانی کے ٹھکانیکو جلا دیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق جزیرہ نما علاقے کچہ کراچی اور بستی لٹھانی میں پولیس کیمپ قائم کر دیے گئے ۔