جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں دہشتگردی کے سبب اموات میں اضافہ ریکارڈ

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں عسکریت پسندوں کے حملوں اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں کم از کم 854 افراد جاں بحق یا زخمی ہوئے، یہ تعداد 2022 کے مجموعی اعدادوشمار کا نصف ہے۔سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران 219 دہشت گرد حملوں اور انسداد دہشت گردی کی

کارروائیوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 358 اور زخمیوں کی تعداد 496 رہی۔سب سے زیادہ 68 فیصد اموات خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئیں جن کی تعداد 245 ہے، اس کے بعد بلوچستان میں 64 (18 فیصد) اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ دیگر اموات سندھ، پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوئیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2023 کا آغاز سیکیورٹی فورسز کے لیے پوری دہائی کے مہلک ترین مہینے کے ساتھ ہواجبکہ گزشتہ برس دسمبر بھی دہائی کا مہلک ترین مہینہ ثابت ہوا تھا۔جنوری میں سیکیورٹی اہلکاروں کی 111 شہادتیں ہوئیں جوکہ ایک ہی مہینے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادتوں کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے، جولائی 2014 کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی 118 شہادتیں ریکارڈ کی گئی تھیں تاہم پہلی سہ ماہی کے دوران پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں عام شہریوں کی 63 ہلاکتیں رپورٹ کی گئیں جوکہ گزشتہ برس 136 تھیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں اور سرکاری اہلکاروں کی ہلاکتیں تقریباً دوگنی ہو گئی ہیں، جو گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 88 تھیں اور رواں سال بڑھ کر 167 ہو گئیں۔پہلی سہ ماہی میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں کے زیادہ تر واقعات سیکورٹی اہلکاروں، سرکاری اہلکاروں اور عام شہریوں کے خلاف دہشت گرد حملے تھے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے کم از کم 22 حملے کیے جن میں 107 ہلاکتیں ہوئیں۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…