ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم شہباز شریف سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر برس پڑے

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر اپنی بھڑاس نکالی۔ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ کہیں (ن )لیگ نہ جیت جائے

اس لیے جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار نے 2018 سے پہلے منصوبوں پر پابندیاں لگائیں، 2018 کے جھرلو الیکشن میں ن لیگ اور نواز شریف سے خدمت کا موقع چھینا گیا۔انہوںنے کہاکہ جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر اپنی بھڑاس نکالی، منصوبے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر 11 ماہ تک کیس سنا اور کارورائی مکمل ہونے کے 8 ماہ بعد تک فیصلہ نہ دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر اورنج لائن ٹرین کا کام 2018 سے پہلے مکمل ہو جاتا تو (ن )لیگ کو الیکشن میں فائدہ ہوتا، ثاقب نثار راستہ نہ روکتے تو الیکشن میں ن لیگ کے وارے نیارے ہوتے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اپنے بھائی کو پی کے ایل آئی میں لگانا چاہتے تھے۔انہوںنے کہاکہ قومیں تب بنتی ہیں جب ذاتی پسند نہ پسند سے بالاہوکرکام کریں، شیخ رشید کے حلقے میں تو آپ پہنچ گئے آپ چیف جسٹس تھے، آپ چیف جسٹس تھے یا شیخ رشید کے الیکشن کے پولنگ ایجنٹ تھے، شیخ رشید کے حلقے میں الیکشن سے تین دن پہلے کیا کرنے گئے تھے۔شہباز شریف نے کہاکہ اس وقت جو کچھ عدالت عظمیٰ اور پارلیمنٹ کے درمیان ہو رہا ہے اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…