پیر‬‮ ، 23 جون‬‮ 2025 

پیٹرول 14 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دے دی گئی

datetime 15  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی تنظیم (او سی اے سی)نے حکومت کو بھجوائے گئے ورکنگ پیپر میں پیٹرول 14 روپے فی لیٹر تک جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی۔

دستاویز کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 96 پیسے اضافہ بنتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 78 پیسے اضافی خرچہ پڑ رہا ہے۔ موجودہ ٹیکسز اور کرنسی میں گراوٹ کے باعث ریٹ میں اضافہ بنتا ہے۔ترجمان او سی اے سی کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 207 سے بڑھ کر 221 روپے فی لیٹر کی جائے، پیٹرول کی قیمت 272 سے بڑھ کر 286 روپے 77 پیسے فی لیٹر پڑ رہی ہے، ڈیزل کی قیمت بھی 293 سے بڑھ کر 293 روپے 30 پیسے کی جانی چاہئے۔دستاویز کے مطابق مٹی کا تیل 180 روپے 29 پیسے سے بڑھا کر 189روپے 25پیسے کی جائے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 174.68 سے بڑھا کر 182.48 روپے فی لیٹر کی جائے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی تنظیم (او سی اے سی)نے حکومت کو بھجوائے گئے ورکنگ پیپر میں پیٹرول 14 روپے فی لیٹر تک جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…