منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

سعودی عرب میں آسمانی بجلی گرنے سے حادثہ، کئی اونٹ ہلاک

datetime 15  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سوشل میڈیا پر ایک عجیب و غریب منظر پرمشتمل ویڈیو وسیع پیمانے پر پھیل گئی، اس ویڈیو میں آسمانی بجلی ایک ٹرالر پر گر گئی اور ٹرالر متعدد اونٹوں کو ٹکرا گیا۔ اس خوفناک منظر کے ویڈیو کلپ پر لوگوں نے بڑے پیمانے پر رد عمل دیا۔

اس کلپ میں املاک پر بجلی گرنے کے اثرات اور الدوادمی کے شمال مشرق میں نفود السر میں نیچے کی طرف آندھیوں اور گرج چمک کے اثرات کو دکھایا گیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ایک شہری کی جانب سے فلمائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریاض کے قریب نفود السیر میں تیز ہوائوں اور بارش کی وجہ سے ٹرالر حادثہ ہوا اور حادثہ میں متعدد اونٹ موت کے منہ میں چلے گئے۔ گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔ ویڈیو میں ٹرالر کو اونٹوں پر گرتے اور الٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔فوٹیج کے مطابق آندھی اور بارش کی وجہ سے ٹرالر تین بار الٹ گیا اور اونٹوں پر گرا۔ حادثہ میں سات اونٹ ہلاک ہوگئے۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے سعودی عرب کے شہریوں اور باشندوں کو بارش اور طوفانی بارشوں کے خطرات سے خبردار کردیا۔ خاص طور پر انتباہ کیا گیا کہ ان دنوں میں مملکت کے وہ علاقے جہاں گھنے بادلوں کو دیکھا جا رہا ہے وہاں موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے جمعہ کو مملکت کے مختلف علاقوں میں متوقع موسم کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب بھی درمیانی درجے سے لے کر شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ جازان، عسیر، الباحہ ، مکہ مکرمہ کے کچھ علاقوں مدینہ منورہ کے بلند مقامات پر مزید بارشیں ہوسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…